خبرنامہ

ریاستیں و سرحدی امور ڈویژن کے3 جاری، 2 نئے منصوبوں کیلئے 26 ارب 90 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی) آئندہ مالی سال2017-18ء کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ریاستیں و سرحدی امور ڈویژن کے پہلے سے جاری 3 اور 2 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر26 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو پی ایس ڈی پی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فاٹا کے 3جاری منصوبوں کے لئے26ارب25کروڑ جبکہ نئے منصوبوں کے لئے65کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 3 جاری منصوبوں میں چاؤ تنگی سمال ڈیم کیلئے 43کروڑ 90لاکھ روپے ، نحقی ٹنل مہمند ایجنسی کیلئے 81کروڑ 10لاکھ روپے جبکہ اورکزئی ایجنسی میں زیارہ تا ڈبوری روڈ کیلئے 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔اسی طرح 2 نئے منصوبوں مہران شاہ میں نواز شریف ماڈل ٹاؤن قیام کیلئے 5کروڑ روپے جبکہ گیلانی مہمند گیٹ روڈ کی توسیع اور بہتری کیلئے 60کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔