ریحام خان کا عمران خان نااہلی کیس پر دلچسپ تبصرہ
لاہور:(ملت آن لائن) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اس فیصلے کا دو سال قبل ہی بتا دیا تھا۔ عمران خان نااہلی کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ انہیں سب یاد ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو کلین چٹ دے دی جبکہ جہانگیر ترین اس کیس میں نااہلی قرار پائے۔ فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر لفظی جنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خبرنامہ
ریحام خان کا عمران خان نااہلی کیس پر دلچسپ تبصرہ