خبرنامہ

ریلویز کی زمینوں پر قابض سے کوئی رورعات نہیں برتی جائے گی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں انتباہ کیا ہے کہ ریلویز کی زمینوں پر قابض بڑے مگر مچھوں اور مرغوں سے کوئی رورعات نہیں برتی جائے گی‘ تجاوزات ختم نہ کی تو ان بڑے مگر مچھوں اور مرغوں کو پھڑکا دیں گے‘ عثمان ترکئی کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیر ریلویز نے کہا کہ ریلویز کے اثاثوں کو بیدردی سے لوٹا گیا ہے بدقسمتی سے ملک میں ریلویز مسلسل تنزلی کا شکار رہا پہلا خسارہ 1974 میں ہوا لوٹ مار میں سب ادوار شامل ہیں مارشل لاء کے ادوار میں زیادہ لوٹ مار ہوئی اور زمینوں کی زیادہ بندر بانٹ ہوئی۔ 2013 سے خسارے کم ہونا شروع ہوئے لیگل ڈیپارٹمنٹ قائم کیا پہلے ملی بھگت سے ریلویز کو اپنے مقدمات ہارجاتا تھا اب مقدمات جیتنے کی شرح بڑھ گئی ہے۔ ہر قسم کے قبضہ گروپوں میں سرکاری و نیم سرکاری سب شامل ہیں اداروں نے بھی تجاوزات کی اور بعض سیاستدان بھی قبضہ گوپوں کے سیاستدان سرپرست ہیں پونے چار سالوں میں ایک مرلہ زمین بھی لیز پر نہیں دی ریلویز کی آمدن میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ریلویز پولیس کی تعداد کم ہے اس حوالے سے نیا ڈائریکٹوریٹ قائم کردیا ہے۔ قانونی ڈیپارٹمنٹ قبضہ چھڑانے کا عملہ اس ڈائریکٹوریٹ میں تعینات ہوگا تجاوزات کے حوالے سے بڑے مگر مچھوں سے کوئی رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی نشاندہی کی جائے بڑے مگر مچھوں اور مرغوں کو تو پھڑکا دیاں گے اگرچہ یہ غیر پارلیمانی الفاظ ہوسکتے ہیں تاہم سختی کرنا پڑتی ہے۔