خبرنامہ

رینجرز نے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی

رینجرز نے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی

اسلام آباد(ملت آن لائن)پنجاب رینجرز نے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکار پارلیمنٹ کی سیکیورٹی پر مامور تھے لیکن احتساب عدالت واقعے کے بعد 2 دن سے رینجرز اہلکار پارلیمنٹ میں ڈیوٹی پر نہیں آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ دو دن سے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی صرف پولیس اور ایلیٹ فورس کررہی ہے اور پارلیمنٹ کے سیکیورٹی حکام نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آفس کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے لیے تحریری درخواست دے۔

دوسری جانب رابطہ کرنے پر اعلی انتظامی حکام نے اس کی تصدیق کردی ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر رینجرز نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سمیت کئی وزرا کو عدالت جانے سے روک دیا تھا جس پر وفاقی وزیر داخلہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔