حیدرآباد (ملت + آئی این پی) حیدرآباد میں رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی کارروائی سے ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق جمعہ کو لطیف آبادنمبر11میں رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکہ ہوا،جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرکے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا،دہشتگرد نے خود جیکٹ پہن رکھی تھی،خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنانے کیلئے جی ڈی ایس طلب کی گئی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق خود کش بمبار امام بارگاہ میں نمازیوں کو نشانہ بنانے کیلئے آیا تھا،دہشتگرد نے رینجرز موبائل پر دستی بم پھینکا ،رینجرز کی بروقت کاروائی میں بمبار مار ا گیا،بمبار سے خودکشی جیکٹ،اسلحہ اورگولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔(خ م)
خبرنامہ
رینجرز کا سرچ آپریشن، خودکش بمبار مارا گیا
