خبرنامہ

ریونیو ڈویژن کے 5 جاری ، 5 نئے منصوبوں کیلئے79کروڑ ایک لاکھ روپے مختص

اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران ریونیو ڈویژن کے پہلے سے جاری 5 اور5 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر79کروڑ ایک لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے مطابق ان منصوبوں پرمجموعی لاگت کا تخمینہ 35 ارب93کروڑ6 لاکھ68 ہزار روپے ہے جس میں 27ارب75 کروڑ27لاکھ روپے کی غیرملکی امداد بھی شامل ہے۔ ان منصوبوں میں پہلے سے جاری پانچ منصوبوں کیلئے روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جس میں 10 کروڑ 50 لاکھ روپے غیرملکی امداد شامل ہے جبکہ 38کروڑ50 لاکھ روپے حکومت اپنے مالی وسائل سے فراہم کرے گی۔