خبرنامہ

ریکارڈ ٹیمپرنگ : ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کیلئے درخواست

اسلام آباد(ملت آن لائن) سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

سابق چیرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) ظفر حجازی پر چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردو بدل کا الزام ہے جس کا انہوں نے سپریم کورٹ میں اعتراف کیا تھا جب کہ ضمانت منسوخ ہونے پر ایف آئی اے نے انہیں عدالت سے ہی حراست میں لیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہائی ملی۔
ظفر حجازی نے اپنے خلاف ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کا مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں وفاق، ایف آئی اے، ایس ایچ او اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ استغاثہ کی جانب سے مقدمے کا اندراج بد نیتی پر مبنی ہے، ایف آئی اے نے انکوائری میں صرف 4 گواہان کے بیانات کو مدنظر رکھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ کیس میں گواہان خود ایس ای سی پی کے افسران ہیں اور گواہان نے اپنی غلطی کا ملبہ مجھ پرڈالنے کی کوشش کی۔