خبرنامہ

ریکس ٹیلرسن اپنی بات سے مکر گئے

ریکس ٹیلرسن اپنی بات سے مکر گئے
لاہور:(ملت آن لائن) عالمی سطح پر شدید احتجاج کے بعد امریکہ ایک قدم پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گیا۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہے کہ اگلے دو سال تک امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، یروشلم کے مستقبل کا حتمی فیصلہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام باہمی ڈایئلاگ کے بعد ہی کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے فلسطینی حکام کو تنبیہ کی گئی ہے کہ امریکی نائب صدرکی محمود عباس سے ملاقات منسوخ کرنے کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے، ٹرمپ کے بیان کے بعد فلسطینی صدر نے مائیک پنس سے ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ادھر روسی وزیر خارجہ نے بھی امریکی صدر کے فیصلے کو سمجھ سے بالا تر قرار دیا ہے۔