خبرنامہ

زرداری، نواز کے درمیان رابطہ کرانے میں ناکام رہا، خواجہ آصف

اسلام آباد(ملت آن لائن)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان رابطہ کرانے میں ناکام رہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پانچ سات دن تک انہوں نے فون کیے اور پیغامات بھی چھوڑے تاہم زرداری صاحب نے کوئی جواب نہ دیا۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے رہنما پیپلز پارٹی کی ممکنہ ناراضی کا امکان تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ شاید آصف زرداری کی کچھ شکایات جائز ہوں، ان پر بات ہوسکتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ زرداری رابطوں والے آدمی ہیں، مگر اس بار رابطے نہ کرنے کا آپشن لے لیا ہے۔

امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے، معاملات آگے بڑھائے جا رہے ہیں، خواجہ آصف کا سینیٹ میں بیان، کہتے ہیں امریکہ کے ساتھ افغان مسئلے کے حل کیلئے بات چیت جاری ہے، امریکہ کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہونے کی خوش فہمی نہیں ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان ہر فورم پر اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا، حوصلہ رکھنا چاہئے کہ اچھا وقت آ چکا ہے، مزید بھی آئے گا، پاکستان کی پالیسی کے مطابق ہی بات چیت ہو گی، پاکستان کی خودمختاری اور مفادات کو مدنظر رکھ کر پالیسی کو فریم کیا جائے گا۔