خبرنامہ

زینب کے قاتل کی گرفتاری کیلئے حکومت کی سنجیدگی کا پول کھل گیا

زینب کے قاتل کی گرفتاری

زینب کے قاتل کی گرفتاری کیلئے حکومت کی سنجیدگی کا پول کھل گیا

اسلام آباد(ملت آن لائن)زینب قتل کیس میں پولیس کی نا اہلی اور نالائقی کھل کر عیاں ہو چکی ہے۔ ایسے میں ضرورت اس چیز کی تھی پولیس اپنی نا اہلی اور نا لائقی کا مداوا کرتے ہوئے زینب کے قاتل کو ڈھونڈنے کیلئے سابقہ غلطیوں کو نہ دہراتی مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ زینب کے قاتل سے متعلق خبر دینے کیلئے ڈی پی او قصور کی جانب سے جن فون نمبرز کو مشتہر کیا گیا ہے وہیا تو بند ہیں یا مسلسل اگنور کئے جا رہے ہیں یعنی ان نمبرز پر کال کرنے پر گھنٹی تو بجتی ہے مگر کوئی اٹھاتا نہیں۔ جبکہ یہ بات بھی اس سے پہلے سامنے آچکی ہے کہ پولیس نے زینب کو اغوا کر کے لے جانے والے شخص کا جو خاکہ جاری کیا تھا وہ پرانا اور جعلی تھا۔ اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پولیس زینب قتل کیس میں کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔نکشاف ہوا ہے کہ پولیس کو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے جس میں ایک شخص کو زینب کے اغوا سے پہلے گھر کے باہر مشکوک حرکتیں اور چکر لگاتےدیکھا جا سکتا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس شخص کا تعلق زینب قتل کیس سے ہے اور اس کے سامنے آنے پر کیس میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے تاہم تازہ آمدہ اطلاعات کے مطابق یہ شخص تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا ہے اور اس کی شخص کی تلاش کیلئے پولیس نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔