اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں جمعرات کو پاکستان میں شامل ہونے والی ریاستوں کے سابقہ حکمرانوں کی خصوصی سہولیات و مراعات کے خاتمہ کا بل 2017 پیش کردیاگیا ‘ پاکستان ایئرفورس ترمیمی بل 2016 پر بھی قائمہ کمیٹی دفاع کی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز ایوان میں وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے پاکستان میں شامل ہونے والی ریاستوں کے حکمرانوں کی خصوصی سہولیات و مراعات کے خاتمہ کا ترمیمی بل 2017 پیش کیا اسی طرح قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین شیخ روحیل اصغر نے پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953 میں مزید ترمیم کے بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی