خبرنامہ

سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختررانا کو ایک سال قید کی سزا

اسلام آباد(ملت آن لائن)سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختر رانا کو دہری شہریت چھپانے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

اسلام آباد کے سینئر سول جج محمد شبیر نے کینیڈا کی شہریت چھپانے کا جرم ثابت ہونے پر سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو ایک سال قید کی سزا سنادی۔ فیصلے کے بعد عدالت سے باہر نکلتے ہی ایس ایچ او ’ایس آئی یو‘ نے بلند اختر رانا کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔
ے ڈی لیگل کلیم اللہ تارڑ کے مطابق بلند اختر رانا کینیڈا کی شہریت رکھتے تھے اور انہوں نے سرکاری پاسپورٹ حاصل کرتے ہوئے اپنی دوہری شہریت کو چھپایا۔ ایف آئی اے نے بلند اختر رانا کے خلاف دوہری شہریت چھپانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

پی اے سی کے اجلاس میں شریک ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں آڈیٹرجنرل بلند اختررانا کی طرف سے تنخواہ اورمراعات میں اضافے کے معاملے پربنائی گئی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ذیلی کمیٹی کی طرف سے بتایاگیاکہ بار بارطلبی کے باوجودبلند اختررانا کمیٹی میں نہیں آئے۔

جس کے باعث کمیٹی کواپنی رپورٹ پی اے سی کودینی پڑی ۔ذیلی کمیٹی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیاکہ اس امرکے شواہدملے ہیں کہ آڈیٹرجنرل نے خوداپنی تنخواہ میں اضافہ کیاجبکہ انہیں اس قسم کے اختیارات نہیں تھے انہوں نے مراعات بھی اپنے عہدے کے تقاضوں سے زیادہ حاصل تھیں۔کمیٹی نے اتفاق کیا کہ کسی کو بھی پارلیمنٹ کی کمیٹیوں سے استثنی حاصل نہیں بلند اخترراناتین جون کو کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوں۔