سابق وزیراعظم نوازشریف لندن روانہ، مریم نواز بھی ہمراہ
لاہور:(ملت آن لائن) سابق وزیر اعظم نوازشریف لاہور ائر پورٹ سے لندن روانہ ہوگئے، نوازشریف 5 روزہ دورے پر لندن جائیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے۔ مریم نواز اور انکی بیٹی ماہ نور بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔ سابق وزیراعظم غیر ملکی پرواز کیو آر 629 سے لندن روانہ ہوں گے۔ نواز شریف لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ کل احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم کی ایک ہفتے کیلئے حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی جبکہ جج محمد بشیر نے مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں رد و بدل کی استدعا مسترد کردی اور ان کا استثنیٰ 15 دسمبر تک برقرار رکھا ہے۔
خبرنامہ
سابق وزیراعظم نوازشریف لندن روانہ، مریم نواز بھی ہمراہ