خبرنامہ

سابق گورنر خیبرپختونخوا وزیراعظم کے مشیر ہوابازی مقرر

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب خان عباسی کو وزیراعظم محمد نواز شریف کا مشیر ہوابازی مقرر کردیا گیا۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب خان عباسی کو وزیراعظم محمد نواز شریف کا مشیر ہوابازی مقرر کردیا گیا اور ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سردار مہتاب خان عباسی پی آئی اے کے چیئرمین بھی ہوں گے اور انہیں وفاقی وزیر کے برابر درجہ حاصل ہوگا۔