خبرنامہ

سازش کرنے والےاب خود پھنس گئے: اعتزاز احسن

سازش کرنے والےاب خود پھنس گئے: اعتزاز احسن
لاہور:(ملت آن لائن) اعزاز احسن پارٹی رہنماء بیرسٹر عامر حسن کے گھر پہنچے اور ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ سے زیادہ اقامہ خطرناک ہے، نواز شریف ججوں کا فیصلہ نہیں مانتے، اب کی بار خود پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔ ساتھ ہی ساتھ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد کے قتل پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے طاہر القادری کی حمایت کا اعلان بھی کر دیا۔ اعتزاز احسن نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے سازش کے تحت بی بی اور آصف علی زرداری کو پھنسایا، اب خود سازش میں پھنس گئے ہیں تو ججوں کا فیصلہ نہیں مان رہے۔