خبرنامہ

سانحہ بیدیاں اور سانحہ چیرنگ کراس میں پیش رفت، 4 دہشت گرد گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ بیدیاں روڈ اور سانحہ چیرنگ کراس میں پیش رفت، سکیورٹی اداروں نے بھٹہ چوک سے ولی خان اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کو سانحہ چیرنگ کراس کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب کینٹ سے رمضان خان اور ایک افغانی کو حراست میں لے لیا گیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق رمضان خان اور افغانی شخص کو سانحہ بیدیاں روڈ کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چاروں افراد کو سکیورٹی اداروں نے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔