خبرنامہ

سانحہ ماڈل ٹاؤن رانا ثناء بھی پھٹ پڑے

سانحہ ماڈل

سانحہ ماڈل ٹاؤن رانا ثناء بھی پھٹ پڑے

لاہور: (ملت آن لائن) صوبائی وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔ کہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو بیرون ملک ادائیگی کے مطالبہ پر مذاکرات ناکام ہوئے۔ رانا ثنا اللہ کا دنیا نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو 10 کروڑ معاوضہ ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔ عوامی تحریک کی جانب سے کہا گیا کہ آپ ہمیں بیرون ملک ادائیگی کر دیں جس کے بعد ہمارے اور ان کے مذاکرات ٹوٹ گئے۔ عوامی تحریک کی ڈھٹائی کی وجہ سے معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا صوبائی وزیر قانون نے دعویٰ کیا کہ ہماری پیشکش پر عوامی تحریک نے مطالبہ کیا کہ آپ متاثرین کو براہ راست معاوضہ دینے کے بجائے ہمیں بیرون ملک ادائیگی کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر معاوضے کی ادائیگی پر ہمارے اور ان کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کی کل جماعتی کانفرنس حصول انصاف کے لئے نہیں، صرف سیاست چمکانے کا ایک ذریعہ ہے۔ دوسری جانب عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا نے رانا ثنا اللہ کے الزامات کو رد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ قاتل حکومتی ٹولہ شہدا کے غریب ورثاء کا جوتا بھی نہیں خرید سکتا۔