سب کو سنجیدہ ہونا چاہئے: نواز شریف
رائےونڈ:(ملت آن لائن)نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی نے جاتی اُمراء میں ملاقات کی اور انہیں حلقہ بندیوں اور فاٹا اصلاحات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بروقت انتخابات کیلئے سب کو سنجیدگی ظاہر کرنی چاہئے، جمہوری اداروں کے استحکام اور قانون کی بالا دستی کو فوقیت دی جائے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیر اعظم کو حلقہ بندیوں اور فاٹا اصلاحات پر ترمیم سمیت دیگر ایشوز پر بریفنگ دی۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم کو ملکی حالات اور پارلیمنٹ کے اندر پیدا شدہ رجحانات پر اعتماد میں لیا اور بتایا کہ وہ تمام سیاسی قوتوں سے رابطے میں ہیں اور جلد قانون سازی کے مکمل ہونے کی امید رکھتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے سردار ایاز صادق کو ہدایت کی کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے سیاسی قوتوں سے رابطے مؤثر بنائے جائیں اور اہم ایشوز پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھا جائے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ بروقت انتخابات کے لئے سب کو سنجیدگی ظاہر کرنی چاہئے اور جمہوری اداروں کے استحکام اور قانون کی بالا دستی کو فوقیت دی جانی چاہئے۔ سردار ایاز صادق کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں، دعا کریں کہ وہ جلد از جلد مکمل صحتیاب ہو جائیں۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیر اعظم کو حلقہ بندیوں اور فاٹا اصلاحات پر ترمیم سمیت دیگر ایشوز پر بریفنگ دی۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم کو ملکی حالات اور پارلیمنٹ کے اندر پیدا شدہ رجحانات پر اعتماد میں لیا اور بتایا کہ وہ تمام سیاسی قوتوں سے رابطے میں ہیں اور جلد قانون سازی کے مکمل ہونے کی امید رکھتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے سردار ایاز صادق کو ہدایت کی کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے سیاسی قوتوں سے رابطے مؤثر بنائے جائیں اور اہم ایشوز پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھا جائے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ بروقت انتخابات کے لئے سب کو سنجیدگی ظاہر کرنی چاہئے اور جمہوری اداروں کے استحکام اور قانون کی بالا دستی کو فوقیت دی جانی چاہئے۔
خبرنامہ
سب کو سنجیدہ ہونا چاہئے: نواز شریف