خبرنامہ

سرکاری افسروں کی ہڑتال شہباز شریف نے کرائی :اعتزاز احسن

سرکاری افسروں کی ہڑتال شہباز شریف نے کرائی :اعتزاز احسن
بغاوت کرنے والے لاڈلے نہیں بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں، سب کو حراست میں لیا جائے :رہنما پیپلز پارٹی کی میڈیا سے گفتگو

لاہور (ملت آن لائن ) رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سرکاری افسروں کی ہڑتال شہباز شریف نے کرائی ہے ، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ کسی پبلک سرونٹ نے ہڑتال کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کیخلاف بغاوت کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ان کیخلاف کارروائی کی جانی چاہیئے ، یہ لوگ صرف لاڈلے نہیں بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں ۔