سرگودھا (ملت آن لائن + آئی این پی) صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں درگاہ پر 20 افراد کے قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ پولیس نے مزکری ملزم درگاہ کے متولی عبد الوحید کے ساتھی کو زخمی حالت میں اسپتال کے بستر پر ہتھکڑی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق سانحہ سرگودھا کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ صدر میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں مرکزی ملزم عبد الوحید سمیت 6 افراد کے نام شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کاشف کو زخمی حالت میں اسپتال کے بیڈ پر ہتھکڑی لگا کر حراست میں لیا گیا ہے۔مرکزی ملزم عبد الوحید نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ اس کا مؤقف تھا کہ جن لوگوں کو اس نے قتل کیا ہے ان سے جان کا خطرہ تھا۔ میرے پیر کو بھی ان ہی لوگوں نے زہر دے کر قتل کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا کے نواحی علاقے چک نمبر 95 شمالی میں درگاہ پر متولی عبد الوحید نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خواتین سمیت 20 افراد کو لاٹھی اور چاقوؤں کے وار سے قتل کردیا تھا۔
خبرنامہ
سرگودھا میں 20 افراد کے قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج
