خبرنامہ

سری لنکن کمانڈر کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف سے ملاقات

سری لنکن کمانڈر کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی:(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کمانڈرسینانائیکے نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سری لنکن آرمی چیف اپنے ہم منصب سے ملاقات کے لیے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد سری لنکن کمانڈر نے یادگار شہداء پر بھول چڑھائے۔ بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کمانڈرسینانائیکے نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عسکری معاونت اورخطےکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکن کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔