سعد رفیق کے بعد رانا ثنا اللہ بھی فوج پر چڑھ دوڑے
لاہور: (ملت آن لائن) صوبائی وزیر قانون نے کہا ہے کہ پنجاب میں افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کچھ شکاری طاہر القادری کا کندھا استعمال کرنے کے درپے ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینیٹ اور عام انتخابات دونوں اپنے اپنے وقت پر ہونگے۔ کچھ شکاری طاہر القادری کا کندھا استعمال کرنے کے درپے ہیں۔ ان شکاریوں کا ایجنڈا ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانا ہے۔ شکاری ماڈل ٹاؤن واقعہ کو سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا مقصد خود الیکشن لڑنا اور طاہر القادری کو صرف کنٹینر پر چڑھانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کا گزشتہ تین سال سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ایک موقف تھا کہ رپورٹ پبلک کی جائے، ہم نے رپورٹ پبلک کر دی ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فوج ہمارا سب سے محترم ادارہ ہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کبھی فوج کے خلاف بیان نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں افراترفری کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو حکومت سے علیحدہ کرنے کے باوجود ان کی مقبولیت کم نہیں ہوئی۔ نواز شریف سرخرو ہو کر انتخابات میں نہ آ جائیں، اس کیلئے مختلف حربے اپنائے گئے۔ دھرنا اس لئے دیا گیا کہ نواز شریف ملک کی بہتری کیلئے کوئی کام نہ کر دیں۔ دھرنے کے بعد یہ لاک ڈاؤن کی طرف آئے۔