سعودی عرب خواتین کو ٹرک اور موٹرسائیکل چلانے کی اجازت
ریاض(ملت آن لائن)سعودی عرب میں ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شرائط اور قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد ں خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت دی جائے گی ۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ستمبر میں خواتین کی ڈرائیونگ کے انقلاب آفریں اقدام کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ جون 2018ء سے سعودی میں خواتین کو گاڑی چلانے کی عام اجازت ہوگی۔حکام مردو خواتین کے یکساں ٹریفک کوڈ کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ٹریفک کے نظام میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ستمبر میں خواتین کی ڈرائیونگ کے انقلاب آفریں اقدام کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ جون 2018ء سے سعودی میں خواتین کو گاڑی چلانے کی عام اجازت ہوگی۔حکام مردو خواتین کے یکساں ٹریفک کوڈ کی تیاری کررہے ہیں
یہ بات بھی سامنے آئی کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والی سعودی خواتین کو کوئی خصوصی نمبر پلیٹس جاری نہیں کیے جائیں گے البتہ خواتین ڈرائیورز کی جانب سے کی جانے والی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور حادثات سے نمٹنے کے لیے علیحدہ مراکز قائم کیے جائیں گے جہاں عملہ خواتین پر مشتمل ہوگا۔
خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں سعودی شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کیا تھا جس میں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی تھی اور اب سعودی خواتین آئندہ جون سے ڈرائیونگ کے کرسکیں گی۔
سعودی عرب دنیا کا واحد ملک تھا جہاں خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
رواں برس ستمبر میں سعودی شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کیا تھا جس میں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی تھی اور اب سعودی خواتین آئندہ جون سے ڈرائیونگ کے کرسکیں گی۔