سعودی عرب غیرملکی گھریلو ملازمین کیلیے سیلری کارڈ کا اجراء
ریاض:(ملت آن لائن) سعودی عرب نے مملکت میں کام کرنے والے غیر ملکی گھریلو ملازمین کے لیے سیلری کارڈ کا نظام متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ سعودی حکومت نے غیر ملکی گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھایا ہے جس میں جدید طریقے کو اختیار کرتے ہوئے ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی آن لائن سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔ وزارت لیبر اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ غیر ملکی گھریلو ملازمین کو ’پری پیڈ پے رول سیلری کارڈ‘ جاری کرے گا جس کے ذریعے تنخواہوں کی بلا تاخیر ادائیگی باآسانی اور محفوظ انداز میں کی جائے گی جب کہ ہاؤس ہولڈ پے رول کارڈ کفیل کے لیے اپنے ملازمین کو بذریعہ کارڈ سیلری فراہم کرنے کا نظام وضع کرے گا۔ کفیل کے لیے لازماً قرار دیا گیا ہے کہ وہ مملکت میں داخل ہوتے ہی غیر ملکی گھریلو ملازم کو جلد سے جلد سیلری کارڈ کا اجراء ممکن بنائے۔
خبرنامہ
سعودی عرب غیرملکی گھریلو ملازمین کیلیے سیلری کارڈ کا اجراء