خبرنامہ

سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا،وفاقی وزیرِ اطلاعات

سعد رفیق پیراگون

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے والی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کو گوادر میں تیل ریفائنری بنانے کی منظور دے دی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیرِ خزانہ کی جانب سے جن افسران کو تعینات کیا گیا تھا انہیں ان کے عہدوں سے برطرف کردیا گیا۔

برطرف ملازمین میں نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے چیئرمین سعید احمد، فرسٹ وومن بینک کی صدر طاہرہ رضا، زرعی ترقیاتی بینک کے صدر اور سی ای او سید طلعت محمود، ایس ایم ای بینک کے صدر احسان الحق خان کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔

جن ریگولیٹرز کو ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے ان میں ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک شمس الحسن، کمپیٹیشن کمیشن پاکستان کی چیئرپرسن ایم ایس وادیا خلیل، کمپیٹیشن کمیشن پاکستان کے رکن ڈاکٹر محمد سلیم اور شہزاد اکبر کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طریقے سے سرکاری افسران کو تعینات کرنے کا اختیار سابقہ وزیرِخزانہ کو دیا تھا، اور ان افراد کو اسحٰق ڈار نے تعینات کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیرِاعظم ہاؤس کو جامعہ میں بنانے کے لیے تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔