سعودی عرب کا امریکہ سے 30 کروڑ ڈالر کا میزائل معاہدہ
ریاض: (ملت آن لائن) سعودی عرب نے امریکہ سے 30 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے جدید میزائل خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ریتھن کمپنی کو نئے طرز کے 618 میزائل سعودی عرب کو فروخت کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اس سے قبل بھی مذکورہ کمپنی سے 355 میزائل خرید چکا ہے۔
خبرنامہ
سعودی عرب کا امریکہ سے 30 کروڑ ڈالر کا میزائل معاہدہ