سندھ کے سب سے بڑا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں بینکنگ کورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی سولہ اگست تک کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
آصف زرداری اور فریال تالپور سے کیس سے متعلق بیانات لینے کا اہم فیصلہ کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
سندھ کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ اسکینڈل کو پانامہ سے بڑا ہنگامہ قرار دیا جارہا ہے۔ آج جمعے کو پی پی رہنما فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے فریال تالپور کی سولہ اگست تک ضمانت قبل از گرفتاری بیس لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم شیر محمد مغیری کی بھی حفاظتی ضمانت منظور کی۔
دوسری جانب ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے بھی اجلاس بلالیا۔ مقدمے کی تحقیقات کا جائزہ سمیت آصف زرداری اور فریال تالپور سے بیان لینے کی حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔