کراچی (ملت + آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے شراب خانوں پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت پر حکم دیا ہے کہ جب تک مکینزم نہ بن جائے تمام شراب خانے بند کردیئے جائیں اور 30 روز میں میکنزم بنا کر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سندھ میں شراب خانوں پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اقلیتی شہری کیلئے شراب کی پانچ بوتلیں مختص ہیں، حکومت نے شراب سب کو دے کر لوٹ مچا رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں زیادہ پیسہ ہے وہاں شراب زیادہ بکتی ہے،سات سات ہزارکریٹ صرف ڈسٹرکٹ جنوبی میں فروخت ہوئے،تھرکے غریب ہندوکو پانی نہیں ملتا،شراب کہاں سے خریدیگا۔چیف جسٹس نے حکومت سندھ کو 30 روزمیں مکینزم بناکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔(خ م)
خبرنامہ
سندھ ہائیکورٹ کاتمام شراب خانے بند کرنے کا حکم
