خبرنامہ

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شعبہ پراجیکٹ سے 45 ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا

لاہور(آئی این پی) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شعبہ پراجیکٹ سے 45 ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا‘ دفتر کے داخلی راستے پر سیکیورٹی گارڈز تعینات کر کے ملازمین کا داخلہ بند کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 45 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کے شعبہ پراجیکٹ میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے اور داخلی راستے پر سیکیورٹی گارڈز تعینات کر کے ان کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی میں 80 فیصد لیبر ڈیلی ویجز کی بنیاد پر کام کرتی ہے تاہم پراجیکٹس کی تکمیل ہونے پر ان کو نوکری سے فارغ کر دیا جاتا ہے،ملازمین نے اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ انہیں کسی دوسرے شعبے میں بھرتی کیا جائے۔