خبرنامہ

سپریم کورٹ: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے جس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بدھ 4 اپریل سے کرے گا۔