خبرنامہ

سپریم کورٹ کا ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ڈاکٹرعاصم کی ایم

سپریم کورٹ کا ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
اسلام آباد(ملت آن لائن)سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب کے وکیل ناصر مغل نے عدالت میں دلائل دیئے کہ ڈاکٹر عاصم پہلے ویل چیئر کا استعال کرتے تھے مگر اب وہ احتساب عدالت میں بغیر ویل چیئر چلتے پھرتے ہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم ایک مہینے بعد علاج کراکے واپس آجائیں جب کہ انہیں 60 لاکھ روپے زر ضمانت بھی جمع کرانا ہوں گے۔