خبرنامہ

سپریم کورٹ کے بنچ نے فوجی عدالتوں کی سزاﺅں کیخلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرلی

اسلام آباد(ملتآن لائن) سپریم کورٹ کے بنچ نے فوجی عدالتوں کی سزاﺅں کیخلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور اس موقع پر جسٹس آصف سعید نے کہا کہ ہم تینوں ججز نے فوجی عدالتوں کیخلاف مقدمے میں اختلافی نوٹ لکھاتھا، اختلافی نوٹ میں تینوں ججز نے فوجی عدالتوں کوآئین سے متصادم قرار دیا تھا اور اس وجہ سے ہم میں سے کوئی بھی یہ کیس سننا نہیں چاہے گا۔بعدازاں اپیلیں کسی اور بنچ کے سامنے لگانے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دی گئیں ہیں۔یاد رہے کہ مجرمان ندیم عباس،جہانگیر حیدر اور ذیشان کو اگست 2017 ءمیں کوئٹہ کی فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اور اس وقت تینوں مجرمان بلوچستان کی مچھ جیل میں قید ہیں۔