جے آئی ٹی رپورٹ کے پرخچے اڑا دیں گے، احسن اقبال
ملت آن لائن … احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے پرخچے اڑا دیں گے، .
اسی سے متعلقہ خبر
ریکارڈ ٹیمپرنگ : ظفرحجازی کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم
اسلام آباد(ملت آن لائن) سپریم کورٹ کے پاناما کیس عملدرآمد بینچ نے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی کے خلاف ریکارڈ ٹیمپرنگ پر آج ہی مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پاناما کیس عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل اور چیئرمین ایس ای سی پی کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل نے سوال کیا کہ ریکارڈ ٹیمپرنگ کا کیا بنا جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قومی احتساب بیورو (ایف آئی اے) نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے وکیل نے عدالت کے روبرو اعتراف کیا کہ دستاویزات میں ٹیمپرنگ ہوئی ہے تاہم یہ ٹیمپرنگ دس ماہ پہلے کی گئی تھی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظفر حجازی نے ماتحت افسران پر دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں جب کہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ظفر حجازی نے کس کے کہنے پر ٹیمپرنگ کی۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں رد و بدل کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔