خبرنامہ

سڈنی، آسٹریلیا کی ایئر لائن ٹائیگر ائر نے بالی کے جزیرے پراپنی تمام پروازوں کومنسوخ کر دیا

سڈنی ۔ 03 فروری (ملت+اے پی پی) آسٹریلیا کی ایئر لائن ٹائیگر نے بالی کے جزیرے پراپنی تمام پروازوں کومنسوخ کر دیاہے ، ایئر لائن نے انڈونیشی حکام سے منظوری حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد بالی کے جزیرے پر اپنی تمام پروازوں کومنسوخ کر دیاہے۔ ٹائیگر کے چیف ایگزیکٹو روب شارپ نے کہاہے کہ انڈونیشیا کے حکام ہمیں بالی میں پروازیں جاری رکھنے دے کیونکہ انڈونیشیا کے ضابطے پر عمل درآمد کے لئے ایک نیا آپریٹنگ ماڈل بنانا ہو گا جس پر کم از کم6 ماہ لگ جائیں گے۔ ایئر لائن نے مزید کہا کہ جمعہ کو تنسیخ کی وجہ سے 6 پروازیں متاثر ہوئی ۔