کراچی(ملت آن لائن)ملک کے معروف سینئرقانون دان شریف الدین پیر زادہ کراچی میں انتقال کر گئے ۔ان کی عمر 94 سال تھی۔شریف الدین پیرزادہ دو مختلف ادوار میں اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے پر فائز رہےجبکہ سابق صدر پرویز مشرف کےمشیر کےطور پر بھی خدمات انجام دیں۔انہوں نے صدر ایوب خان کے دور میں وزیر خارجہ کے طور پر بھی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔شریف الدین پیرزادہ 12جون 1923کومدھیہ پردیش کےشہربرہان پورمیں پیداہوئے۔ 1985 سے1988 تک اسلامی ممالک کی تنظیم اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل بھی رہے۔شریف الدین پیر زادہ کے انتقال کے باعث سندھ ہائیکورٹ میں تمام بورڈ ڈسچارج کر دیئے گئے ہیں اور اہم مقدمات کی سماعت ججز کے چیمبر میں ہوگی۔
خبرنامہ
سینئرقانون دان شریف الدین پیر زادہ انتقال کر گئے
