سینیٹ انتخابات: پنجاب سے (ن) لیگ کے 11 امیدوار کامیاب
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سینیٹ انتخابات کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے اور ابتدائی طور پر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب سے (ن) لیگ کے 11 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ سینیٹ معرکے کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو بلاتعطل شام 4 بجے تک جاری رہا۔
وقت ختم ہونے کے بعد جو لوگ پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود تھے صرف ان ہی کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت تھی۔
ووٹنگ ٹرن آؤٹ
بلوچستان اسمبلی میں کل اراکین کی تعداد 65 ہے لیکن گزشتہ روز منظور کاکڑ کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا جس کے باعث تمام 64 اراکین نے ووٹ ڈالے اور اس طرح صوبائی اسمبلی میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 100 فیصد رہا۔