خبرنامہ

سینیٹ کو بریفنگ کیلئے آرمی چیف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

سینیٹ کو بریفنگ کیلئے آرمی چیف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
اسلام آباد:(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سینیٹ کو خطے کی صورت حال پر بریفنگ دینے کے لیے پارلیمنٹ ہاوٴس پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارلیمنٹ ہاوٴس پہنچ گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور ڈی جی ایم آئی بھی پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف کا استقبال ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدالغفور حیدری نے کیا۔ سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اہم بند کمرہ اجلاس ہورہا ہے جس میں پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ پاک فوج کے سربراہ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز خطے کی صورتحال پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر سوال جواب کا سیشن بھی ہوگا جس میں ارکان پارلیمنٹ کے سوالات کے عسکری حکام جواب دیں گے۔ کمیٹی کا اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد بلایا گیا ہے، اور سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے پیدا ہونے والی صورتحال پر حکمت عملی طے کی جائے گی جب کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ علاقائی سلامتی کی صورتحال پر سینیٹ کمیٹی کو اعتماد میں بھی لیں گے۔ سینیٹ میں قائد ایوان کی تحریک کے نتیجے میں اگست میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
آرمی چیف کا استقبال ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدالغفور حیدری نے کیا۔ سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اہم بند کمرہ اجلاس ہورہا ہے جس میں پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ پاک فوج کے سربراہ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز خطے کی صورتحال پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر سوال جواب کا سیشن بھی ہوگا جس میں ارکان پارلیمنٹ کے سوالات کے عسکری حکام جواب دیں گے۔ کمیٹی کا اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد بلایا گیا ہے، اور سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے پیدا ہونے والی صورتحال پر حکمت عملی طے کی جائے گی