اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سیکرٹری اوقاف پنجاب نوازش علی سپریم کورٹ کے احاطے میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ منگل کو میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب کے سیکرٹری اوقاف نوازش علی اپنے ادارے کی جائیدادوں سے متعلق کیس میں پیش ہونے سپریم کورٹ آئے تھے کہ کمرہ عدالت نمبر دو کے سامنے انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا انہیں تشویشناک حالت میں پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔پولی کلینک ہسپتال انتظامیہ نے سیکرٹری اوقاف نوازش علی کی موت کی تصدیق کر دی تھی ۔ نوازش علی کی عمر 65برس تھی جو آج کیس کی سماعت کے سلسلے میں سپریم کورٹ پہنچے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور پھر فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زندگی کی بازی ہار گئے ۔ بعد آزاں انکی نعش بغیر پوسٹ مارٹم کرائے لاہور روانہ کر دی گئی، پولی کلینک ہسپتال سے نوازش علی کی نعش کو ان کی بھانجی نے وصول کیا، میت کا پوسٹ مارٹم بھی ان کی بھانجی روبینہ وسیم کے کی درخواست پر نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ سیکرٹری اوقاف نے سپریم کورٹ کی عدالت نمبر3 میں جسٹس امیرہانی مسلم کے سامنے پیش ہونا تھا۔
خبرنامہ
سیکرٹری اوقاف پنجاب سپریم کورٹ کے احاطے میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
