سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید سپاہی سمیت شہید
راولپنڈی:(ملت آن لائن) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، حملے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے، پہاڑی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی عمر 21 سال ہے اور ان کا تعلق بورے والا وہاڑی سے تھا، شہید عبدالمعید حال ہی میں پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہوئے تھے جبکہ شہید سپاہی بشارت گلگت کے علاقے دنیور کا رہائشی تھا۔
خبرنامہ
سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید سپاہی سمیت شہید