خبرنامہ

سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بھاری اسلحہ اور بارود برآمد

سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بھاری اسلحہ اور بارود برآمد
راولپنڈی:(ملت آن لائن) سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے گاؤں شاشی خیل اور لوئر اورکزئی ایجنسی کے کنڈا گڑھی میں کارروائیاں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں بارہ اعشاریہ سات ایم ایم گن، ایس ایم جیز، میزائل، 82 ایم ایم مارٹر گولے، دستی بم، بارودی مواد، مختلف بور کا اسلحہ شامل ہے۔