لاہور(ملت آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت لاہور میں اہم سیکیورٹی اجلاس جاری ہے جس میں لاہور دھماکے اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف کو لاہور میں ارفع کریم ٹاور فیروز پور روڈ پر دھماکہ کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی سربراہی میں جاری اجلاس میں اہم سیکورٹی معاملات سمیت پنجاب میں آپریشن رد الفساد میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
اعلی سطح اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف کو لاہور میں ارفع کریم ٹاور فیروز پور روڈ پر دھماکہ کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی سربراہی میں جاری اجلاس میں اہم سیکورٹی معاملات سمیت پنجاب میں آپریشن رد الفساد میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
آرمی چیف قمر باجوہ نے لاہور پہنچنے کے بعد جنرل اسپتال کا بھی دورہ بھی کیا جہاں انہوں فیروز پور روڈ پر دھماکے کے زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔