خبرنامہ

سی پیک کے حوالے سے بسیمہ ۔خضدار 106 کلومیٹر طویل سڑک کے جاری منصوبہ کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی) مالی سال 2017-18ء کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبہ بلوچستان میں پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بسیمہ سے خضدار کیلئے 106 کلومیٹر طویل سڑک کے جاری منصوبہ کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ اس منصوبہ پر مجموعی طور پر 19 ارب 18 کروڑ 84 لاکھ 35 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔