خبرنامہ

شام میں اقتدار کی سیاسی منتقلی 3 مراحل پر مشتمل ہوگی

دمشق ۔ 03 فروری (ملت +اے پی پی) اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے گروپ نے شام کے لیے خصوصی بین الاقوامی ایلچی سٹافن ڈی مستورا کے ساتھ بات چیت کی ہے جس کے بعد اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ شام میں اقتدار کی سیاسی منتقلی 3 مراحل پر مشتمل ہوگی جن میں عبوری حکومت اور آئین کی تشکیل شامل ہیں۔العربیہ نیوز چینل کو دیے گئے خصوصی بیان میں ڈی مستورا نے شام کے حوالے سے جنیوا مذاکرات میں عرب لیگ کی شرکت کی اہمیت کو باور کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ویژن کو سلامتی کونسل کے سامنے بھی رکھا گیا ہے۔ ڈی میستورا کے مطابق شام عرب دنیا میں واقع ملک ہے لہذا جنیوا بات چیت میں عرب لیگ کی موجودگی ضروری ہے۔