شریف خاندان کے جھوٹ کبھی ختم نہیں ہوں گے،عمران خان
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کےجھوٹ کبھی ختم نہیں ہوں گے،نوازشریف کے بچے بھی انہی کی طرح جھوٹ بولتے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے جھوٹ کھی ختم نہیں ہوں گے، ٹی وی پرکوئی جائیداد نہ ہونے کے دعوؤں سے لے کرجعلی دستاویزات جمع کرانے تک بچے باپ کے نقش قدم پرچل رہے ہیں، نوازشریف کے بچے بھی انہی کی طرح جھوٹ بولتے ہیں۔ اس سے قبل عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے متعلق غیر ملکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کو قرض کے جال میں پھنسا دیا۔ انہوں کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے بارے میں شریفوں اور ڈار نے اربوں روپے کے اشتہارات میں جتنے جھوٹ بولے ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ ’اس مضمون میں ساری داستان درج ہے کہ کیسے انہوں نے پاکستان کے لیے اکنامک ہٹ مین کا کردار ادا کیا اور اسے قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑ دیا۔ ملکی معیشت کے بارے میں شریفوں اور ڈار نے اربوں روپے کے اشتہارات میں جتنے جھوٹ بولے ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ اس مضمون میں ساری داستان درج ہے کہ کیسے انہوں نے پاکستان کیلئے “اکنامک ہٹ مین” کا کردار ادا کیا اور اسے قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑدیا۔
نواز شریف قوم کا 300 ارب روپے لوٹ کر باہر لے گیا، عمران خان
یاد رہے کہ ہری پور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے چوری اور کرپشن کیلئے ادارے تباہ کئے، شاہد خاقان عباسی جیسا وزیر اعظم پوری تاریخ میں نہیں آیا، نواز شریف قوم کا 300 ارب روپے لوٹ کر باہر لے گیا، اس کے باوجود اگر شاہد خاقان عباسی انہیں مظلوم سجھتے ہیں تو ان سے بڑا بے وقوف نہیں دیکھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 2018 کا عام انتخابات نااہل حکمرانوں کا فیصلہ کرے گا۔