خبرنامہ

شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت

شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت

اسلام آباد:(ملت آن لائن) شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری ہے ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں جب کہ نامزد تینوں ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز نیب کے گواہ واجد ضیاء پر جرح کریں گے، اس سے قبل نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے مسلسل 10 روز سماعت کے دوران جرح مکمل کی تھی۔