خبرنامہ

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کیس، نواز شریف احتساب عدالت پیش

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کیس، نواز شریف احتساب عدالت پیش

اسلام آباد: (ملت آن لائن) شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی انکے ہمراہ ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز میں اب تک 14 گواہان کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔ آج مزید 6 گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کئے گئے ہیں۔
فلیگ شپ ریفرنس کی 19، لندن فلیٹس کی 18 اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی 22 سماعتیں مکمل ہو چکی ہیں۔ اس سے پہلے نواز شریف 11، مریم نواز 13 جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 15 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔ عدالت نے استغاثہ کے 6 گواہان کے سمن جاری کرتے ہوئے انہیں طلب کر رکھا ہے۔ گواہان کے بیان جج احتساب عدالت محمد بشیر کے روبرو ریکارڈ کئے جائیں گے جبکہ وکیل صفائی خواجہ حارث گواہوں پر جرح کریں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور بیٹی مریم نوازکے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت میں جاری ہے۔ تمام گواہان تینوں ریفرنسز میں الگ الگ بیانات قلمبند کرائیں گے۔ استغاثہ کے گواہان میں عمردراز، محمد تسلیم، زبیر، ریحان اورسدرہ منصور شامل ہیں۔ سابق وزیر اعظم کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی 19، ایون فیلڈ پراپرٹیزکی 18 اورالعزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 22 سماعتیں ہوچکی ہیں۔ اس سے قبل نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے خلاف 3 نیب ریفرنسزکی سماعت کے دوران مزید گواہان نے اپنے بیان ریکارڈ کرادیئے تھے۔