خبرنامہ

شریف فیملی کیخلاف سماعت بغیر کارروائی 4 دسمبر تک ملتوی

شریف فیملی کیخلاف سماعت بغیر کارروائی 4 دسمبر تک ملتوی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) نیب ریفرنسز کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے، آصف کرمانی، طلال چوہدری، مصدق ملک، مریم اورنگزیب سمیت دیگر لیگی رہنما بھی ہمراہ تھے۔ احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی ساعت کی۔ وکیل نواز شریف خواجہ حارث نے کہا ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست پر ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، فیصلہ آنے تک گواہوں پر جرح نہیں ہوسکتی۔ جس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 4 دسمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے اب تک سابق وزیر اعظم نواز شریف 7 مرتبہ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 9، 9 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ حسن اور حسین نواز ایک مرتبہ بھی عدالت نہیں آئے جس پر انہیں اشتہاری ملزم قرار دے دیا گیا ہے۔ عدالت ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کرنے کا بھی حکم دے گی۔ نواز شریف پر ان کے نمائندے ظافر خان کی موجودگی میں 19 اکتوبر کو 2 ریفرنسز جبکہ 20 اکتوبر کو ایک ریفرنس میں فرد جرم عائد کی گئی۔