شفاف سیاست کا قائل ہوں، چوہدری نثار
فتح جنگ:(ملت آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ صاف شفاف سیاست کا قائل ہوں حق گوئی میں کوئی خوف محسوس نہیں کرتا۔ چوہدری نثار گزشتہ روز ڈھرنال میں سابق وفاقی وزیر اور پی پی پی کے مرکزی رہنماء سردارسلیم حیدر خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے بتایا کہ سردارسلیم حیدر خان کی والدہ نے ہمیشہ مجھے عزت دی ہے میرا دل ان لوگوں کیساتھ دھڑکتا ہے۔ اس موقع پر ضلع کونسل اٹک میں اپوزیشن لیڈر سردار احسن علی سردار بابر ممتاز ،سردار محمدعلی ملال،حاجی ملک ریاست سدھریال ،کونسلر چوہدری علی ایوب اور دیگر بھی موجودتھے۔ سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حلقہ بندیاں ہونا ضروری ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور ہو گئے توآئندہ انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہو سکتے ہیں۔
چوہدری نثار گزشتہ روز ڈھرنال میں سابق وفاقی وزیر اور پی پی پی کے مرکزی رہنماء سردارسلیم حیدر خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے بتایا کہ سردارسلیم حیدر خان کی والدہ نے ہمیشہ مجھے عزت دی ہے میرا دل ان لوگوں کیساتھ دھڑکتا ہے۔ اس موقع پر ضلع کونسل اٹک میں اپوزیشن لیڈر سردار احسن علی سردار بابر ممتاز ،سردار محمدعلی ملال،حاجی ملک ریاست سدھریال ،کونسلر چوہدری علی ایوب اور دیگر بھی موجودتھے۔