خبرنامہ

شمالی عراق میں ترک فضائیہ کا حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک

شمالی عراق میں ترک فضائیہ کا حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک
انقرہ: (ملت آن لائن) ترک فضائیہ کے شمالی عراق کے علاقے المتینہ میں ترک سرحد کے قریب حملے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترک جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق ترک فضائیہ کے شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں شمالی عراق کے علاقے المتینہ میں ترک سرحد کے قریب واقع بعض چوکیوں اور اڈوں میں دہشتگردوں کی نشاندہی پر کی گئی، جس پر کیے گئے فضائی حملے میں 12 دہشت گرد ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، اسے اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کرنا عالمی قوانین کے منافی ہے۔ وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ امریکا فیصلے پر نظرثانی کرے۔ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا پاکستان کےعوام اور حکومت کےجذبات بھی عالمی برادری کے جذبات میں شامل ہیں، دنیا بھر کے لوگ امریکی فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے امریکی اعلان کی مذمت کی ہے، مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونگے۔ خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطینی عوام 70 سال سے مظالم کا شکار ہیں، امریکا کا فیصلہ عالمی روایات اور ریاستی طرزعمل کے خلاف ہے۔

برادری کے جذبات میں شامل ہیں، دنیا بھر کے لوگ امریکی فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے امریکی اعلان کی مذمت کی ہے، مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونگے۔