خبرنامہ

شير کا نشان جيپ ميں کس نے بدلا ؟ نوازشريف

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کیلئے صاف و شفاف الیکشن کی امید ختم ہوتی جارہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں ن لیگ کے شیر کا نشان جیپ میں کیسے تبدیل ہوگیا،تحقیقات ہونی چاہیئے۔
لندن میں میڈیا سے گفت گو میں نواز شریف نے آئندہ الیکشن کے شفاف انعقاد پر شکوک وشبہات کا اظہار کردیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ صاف و شفاف الیکشن کی امید ختم ہوتی جارہی ہے، قوم کسی قیمت الیکشن میں دھاندلی برداشت نہیں کرے گی، تصدیق کے بغیر کوئی بات کہنے پر یقین نہیں رکھتا۔

چوہدری نثار سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی باتیں بہت تکلیف دے رہی ہیں، تاہم ابھی مصروفیات کے باعث اس پر بات نہیں کرسکتا۔

انتخابات میں الاٹ نشانات سے متعلق جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شیر کا نشان جیپ میں کس نے بدلہ ؟ جیپ کے پیچھے کون ہیں؟ تحقیقات ہونی چاہیے۔